سوات: آل پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اساتذہ کی ترقیوں، تبادلوں، ریشنلائزیشن پالیسی، اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد نے مختلف تحصیلوں میں اساتذہ کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ ملاقات میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندے اور دیگر اراکین بھی شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے وفد کے نکات سنے اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر اُٹھائے گئے مسائل پر پیشرفت کو یقینی بنائے گی۔
ملاقات کے اختتام پر ضلع سوات اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی