اشتہار

اساتذہ کے گرینڈ جرگہ کا صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے پریس کلب آمد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈٹ کام)صحافیوں کا تنازعہ، اساتذہ پر مشتمل گرینڈ جرگہ کی سوات پریس کلب آمد، سوات پریس کلب میں صحافیوں کی موقف سے آگاہی حاصل کرلی، تنازعہ کے حل کے لئے گرینڈ جرگہ نے اپنی خدمات پیش کردیں، سوات پریس کلب پورے سوات کے لوگوں کے لئے دادرسی کا گھر اور غیر جانبدار مرکز قرار دیدیا، سوات پریس کلب کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں نے جرگہ کو حقائق سے آگاہ کردیا، معاملہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر صحافیوں نے اساتذہ کے گرینڈ جرگہ میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق سوات میں صحافیوں کے مابین تنازعہ کے پیش نظر  آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس چیئرمین اخترحسین، سرپرست اعلیٰ ہمایون محبوب، سرپست حافظ محمد علی، جنرل سیکرٹری احسان اللہ، بیشیر احمد، روشن علی، ثواب گل اور دیگر پر مشتمل ایک گرینڈ جرگہ نے سوات پریس کلب آکر سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، گورننگ باڈی کے ممبر ٖزغفور خان عادل، محمد حیات چمن،فنانس سیکرٹری ناصر عالم اور ایس یو جے کے نائب صدر شفیع اللہ سے ملاقات کی اور تنازعہ کے حل کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے جرگہ نے صحافیوں کے درمیان تنازعہ کو پورے سوات کے لئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے مثبت صحافت کے پیش نظر سوات کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے مظلوم عوام کی آواز بہتر انداز میں اجاگر کرتے ہوئے سوات کے سلگتے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کیا ہے اور کررہے ہیں، اس تنازعہ نے پورے سوات کے عوام کو کربناک صورت حال سے دوچار کردیا ہے اور اس وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ صحافیوں کا اپس میں یہ معاملہ مل بیٹھ کر حال کیا جاسکے، اس سلسلے میں ہم نے آغاز کردیا اور ہمیں امید ہے کہ فریقین ہمارے ان کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے رضائے الٰہی کے لئے اختلافات ختم کریں گے، انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب پورے سوات کے لوگوں کا ایک ایسا گھر ہے جہاں ہر طبقہ فکر کے لوگ آکر اپنا مسئلہ اس امید کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں کہ مسئلے کا حل بہتر انداز میں نکل آئے گا، سوات پریس کلب کے صحافیوں سے عوام کی کافی امیدیں وابستہ ہے اور ہم امید کریں گے کہ علاقے کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے صحافی برادری اپنا تنازعہ اس ماہ رمضان کے بابر کت مہینے میں حل کریں، انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنا مناسب نہیں ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ سوات پریس کلب کا تقدس بحال رہے اس موقع سوات پریس کلب کے صدرشیرین زادہ، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان اورگوننگ باڈی کے ممبرز غفور خان عادل اور محمد حیات چمن نے جرگہ کو اصل حقائق سے اگاہ کیا اور ان کی توجہ تنازعہ کی اصل محرکات کی طرف مبذول کرایا اور مسئلہ کے حل کے لئے کی طرف خدمات پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کو ششوں سے مسئلہ حل ہوگا، سوات پریس کلب کے کے طرف سے اساتذہ کے وفد کو پریس کلب کے آئین کی کاپی اور ممبرا ن کے فہرست دی، انہوں نے جرگہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہے اس موقع پر حافظ محمد علی نے تنازعہ کے حل کے لئے خصوصی دعاکی اور سوات پریس کے صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کے لئے دعا مانگی۔بعد ازا جرگہ فریق دوئم صحافی فیاض ظفر کے ساتھ ملاقات کی جرگہ نے بتایا کہ فیاض ظفر نے بھی بھر تعاون کرنے کا یقین دہانی کرائی۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار