سوات (زما سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈملاکنڈ ڈویژن محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کے ساتھ ساتھ، فلورز ملز مالکان اور آٹا ڈیلرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہمارا عین فرض ہے کہ ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں، یہ ہمارا قومی فریضہ کے ساتھ ساتھ اچھے مسلمان ہونے کا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ضلع بونیر کے فلورمل غوریا کے معائنے کے موقع پر مل مالکان اور آٹا ڈیلرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر فلورملز مالکان اور آٹا ڈیلرز نے بھی اپنے مشکلات کی نشاندہی کی جس پر محمد زبیر نے کہا کہ انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا جو ہمارے اختیار میں ہے اور جو ہمارے اوپر کے اختیار میں ہے ان کے نوٹس میں لاؤں گا، انشاء اللہ آپ کا کوئی بھی مسئلہ نہیں رہیگا، مگر اب جو ہم بیٹھے ہیں بھائی چارے کے ساتھ اپ فلورملز مالکان اور آٹا ڈیلرز میرے ساتھ وعدہ کریں گے اور عہد کریں گے کہ حکومت کی طرف سے جو سرکاری نرخ مقرر ہے عوام کو ان سرکاری قیمت پر آٹا فروخت کریں گے اور زیادہ قیمت نہیں لیں گے، زیادہ قیمت وصول کرنے پر ہم سخت سے سخت ایکشن لیں گے، انہوں نے کہا کہ مال آنے جانے چیز ہے اور ہم سب مسلمان ہیں زیادہ ریٹ ملاوٹ شدہ اشیاء کے بارے میں اسلام کے سنہرے حصول ہمارے سامنے ہیں اور ان پر عمل درآمد نہ کرنا سابقہ وقتوں میں قوموں کا حشر بھی ہمارے سامنے ہیں، اس موقع پر فلور ملز مالکانان اورآٹا دیلرز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ملاکنڈ ڈویژن کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے جس بھائی چارے کے ساتھ ہمارے ساتھ اجلاس کیا اور ہمارے مسائل سنیں اورحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہم شکر گزار ہے اور ہمارا تعاون اپ کے ساتھ ہمیشہ جاری رہیگا۔