اسسٹنٹ کمشنر بحرین کی سربراہی میں بجلی لوڈشیڈنگ شیڈول کے مسئلے کے حل کیلئے جرگہ منعقد۔

ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین جنید آفتاب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین احمد شیر کی سربراہی میں ایک جرگہ منعقد ہوا، جس میں سب ڈویژنل آفیسر واپڈا اور تحصیل بحرین کے مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے میں بجلی لوڈشیڈنگ شیڈول کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔  

جرگے کے دوران تمام فریقین کے درمیان خوشگوار ماحول میں باہمی مشاورت کے بعد مسئلے کا متفقہ حل نکالا گیا، جس کے نتیجے میں مقامی افراد نے سڑک بلاک کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔  

اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے عوام کو یقین دلایا کہ ڈپٹی کمشنر سوات کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے گی اور ایسے معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔