اشتہار

اسلاموفوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ویب ڈیسک )ناروے میں چند روز قبل اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے سربراہ ملعون لارس تھورسن نے قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہاں موجود مسلمان نوجوان اس بے حرمتی کو برداشت نہ کرسکے اور ایک بہادر نوجوان عمر الیاس نے ملعون لارس تھورسن کو روکنے کے لیے اس پر حملہ کردیا۔

اشتہار

دنیا بھر کے مسلمان عمر الیاس کو قرآن کی بے حرمتی روکنے پر سراہ رہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے بھی نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے جب کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھی عمر الیاس کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان الیاس کی جرات کو سلام جس نے ایک افسوسناک اور قابل مذمت کارروائی کو روکنے کے لیے ہمت کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسی اسلامیوفوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ تمام مذاہب قابل احترام ہیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔

اشتہار

Ilyas UmarISPRNorwayTweet
Comments (0)
Add Comment

اشتہار