اشتہار

اسلامپور، سرکاری سکول میں سیاسی تقریب، لوگوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے اسلامپور کڑ بکڑ میں تحریک انصاف کی شمولیتی تقریب کا انعقاد، تقریب ایک سرکاری سکول میں منعقد کی گئی،لوگوں نے سرکاری املاک کا سیاسی کاموں کے لئے استعمال پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے اسلامپور کڑ بکڑ میں ایک شمولیتی تقریب سرکاری سکول میں منعقد کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کرلی ( خبر جاری ہے )

اشتہار

تقریب میں ایم پی اے عزیز اللہ گران شریک ہوئے اور شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سکول میں سیاسی تقریب پر حکام نوٹس  لے، سرکاری املاک کا سیاسی مفاد کے لئے استعمال قبول نہیں۔

اشتہار

Aziz ullah Gran
Comments (0)
Add Comment

اشتہار