اسلامی معاشرے میں نظم و ضبط کا اظہار مساجد سے ہونا چاہیے: صدر عارف علوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اسلامی معاشرے میں نظم و ضبط کا اظہا مساجد سے ہونا چاہیے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس سے متعلق روزانہ آگاہی دیتی رہتی ہے، امید کرتا ہوں کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں نظم و ضبط کا اظہا مساجد سے ہونا چاہیے، قوم منتظر ہے کہ حکومت اور آئمہ مل کر آگے بڑھیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور وبا سے نجات مانگتے ہیں، رمضان المبارک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں اور اجلاس کا مقصد رمضان المبارک کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

Corona Virus
Comments (0)
Add Comment