اسلام آباد(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہر روز ایک این آر او نظر آتا ہے۔ نیب ترمیمی بل میں بھی این آر او موجود ہے۔ قبر میں سکون جیسی باتیں کر کے وزیراعظم مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ منصورہ میں میں واقع جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر میں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اپنے بیانات سے پیغام دے رہے ہیں کہ ملک کبھی بھی پرسکون نہیں بنے گا۔ سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے مجبوریوں کا ساتھ دیا۔ جس سے ثابت ہو گیا کہ سب جماعتوں کا قبلہ اور کلچر ایک ہی ہے۔