اسلام آباد ہیلتھ کیئر لیبارٹری سیدو شریف اور سوات پولیس کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد ہیلتھ کیئر لیبارٹری سیدو شریف اور سوات پولیس کے درمیان معاہدہ

سوات کے تھانہ سیدو شریف میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر لیبارٹری اور سوات پولیس کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت شہدائے سوات پولیس کے بچوں کے تمام لیبارٹری ٹیسٹ مفت جبکہ حاضر سروس پولیس اہلکاروں کو رعایتی نرخوں پر معیاری ٹیسٹ فراہم کیے جائیں گے۔

معاہدے پر لیبارٹری کے سی ای او سرور خان اور ڈی ایس پی سیدو سرکل سید حبیب شاہ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر سرور خان نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کے لواحقین کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

معاہدے پر جلد عملدرآمد کے لیے سوات پولیس کی جانب سے مزید مشاورت کے بعد اقدامات کیے جائیں گے۔