سوات(زما سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایوب اشاڑے نے کہا ہے کہ تیس اکتوبر کو اسلام اباد میں ڈانس پارٹی نہیں بلکہ دھرنا ہوگا ، پی ٹی ائی اپنے دھرنے میں پیسوں پرپیشہ ور رقاصاوں کو لاتے تھے ، جبکہ اس دھرنا میں کارکن ہونگے، ان خیالات کااظہار ایوب اشاڑے نے گزشتہ روز ال پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایوب اشاڑے نے کہا کہ تیس اکتوبر کو اسلام اباد ہر صورت پہنچیں گے، اگر کسی نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری پی ٹی ائی پر عائد ہوگی ۔