سوات (زما سوات ڈاٹ کام) اسلام پور سپر لیگ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ،نیوسپارک ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اسلامپور کوکڑئ میں اسلامپور سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جو گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں نیوسپارک اسلامپور اور بیگ ایگل اسلامپور نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ فائنل تک پہنچ گۓ۔ فائنل میچ میں بیگ ایگل اسلامپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ دس اوورز میں 96 رنز کا ہدف بنایا جس کے مقابلہ میں نیوسپارک اسلامپور نے ایک ویکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرتے ہوۓ اسلامپور سپر لیگ ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی نامزد امیدوار جنرل کونسلر ویلج کونسل اسلامپور حاضرگل نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتا ہے۔ فائنل میں پہنچنے والے دونوں ٹیمیں خراج تحسین کے مستحق ہے کیونکہ دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل میں شامل ہوۓ۔ انہوں کہا کہ جہاں پر کھیل کے میدان اباد ہو وہاں پر جرائم میں کمی ہوتی اور ایک صحت مند معاشرہ نظر آتاہے ۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظمین نے مہمان خصوصی کو مشکلات سے اگاہ کیا، جس پر مہمان خصوصی حاضر گل نے کہا کہ اگر بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوۓ تو اس گراؤنڈ میں واش روم ۔ڈریسنگ روم اور صاف پانی کا انتظام کرونگا،اس موقع انہوں نے رنر اور ونر ٹیموں اور کمیٹی والوں کو دس ہزار نقد انعام دئیے، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی حاضر گل ، سماجی شخصیت عثمان علی ،بخت احمد اور فیاض حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔