اشتہار

اسلام پور میں مدرسہ انوار القرآن کا افتتاح کر دیا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مدرسہ انوار القرآن کا افتتاح کر دیا گیا، مدرسہ میں ناظرہ، حفظ اور ترجمہ کے شعبے شامل ہوں گے، اس حوالے گذشتہ روز میجر صاحب مسجداسلام پور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے علمائے کرام اور عمائدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتم مدرسہ مولانا سعدا للہ جان، مفتی عنایت اللہ، قاری میاں طاہر جان اور دیگر نے کہا کہ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے،دنیا وی تعلیم سے صرف دنیا میں رہنما ئی حاصل ہوتی ہے لیکن دینی تعلیم سے انسان کو دنیا و اخرت دونوں کے رہنمائی حاصل ہوجاتی ہے اسلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے اراستہ کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریں، انہوں نے کہا کہ مدرسہ کی تعمیر میں علاقے کے عمائدین نے جو خدمت کی ہے وہ صدقہ جاریہ ہے اور وہ ان کے دنیا اور اخرت میں کام آئیگا، انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہر جگہ علمائے کرام اور قاری موجود ہیں جو بچوں کو دینی تعلیم سے اراستہ کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے بچے دور دور جاکر دینی تعلیم حاصل کرتے تھے اب ہر گاؤ ں میں دو یا تین مدرسے قائم ہیں اور وہاں بچوں کو ان کی دہلیز پر دینی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے، اس موقع پر مہتمم مدرسہ مولانا سعداللہ جان، سابق ضلعی کونسلر شاہ ولی خان، مفتی عنایت اللہ اور دیگر معزز ین نے فیتہ کاٹ کر مدرسے کا باقدہ افتتاح کیا۔

اشتہار

IslampurMadrassa
Comments (0)
Add Comment

اشتہار