سوات (زما سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرا یمل ولی خان نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے خاتمے سے ملک کا نقصان ہو گا اور پھر ہمارا ایک ہی نعرہ ہو گا کہ ہمیں ہمارا حق دو یا ہمیں آزادی دو، بعض مفاد پرست سیاستدانوں کیوجہ سے پختونوں کا استحصال ہو رہا ہے، افغان وار کو جہاد کا نام دینے والے پختون قوم سے معافی مانگے اب لوگوں کے سمجھ میں آ گیا ہے کہ وہ جہاد نہیں فساد تھا، آپ کے دور حکومت میں 2002 سے پختونخوا کو دہشت گردوں کے حوالہ کیا گیاجب دہشت گردوں نے افغانستان پر قبضہ کیا ایک منتخب حکومت کو ختم کیا تو آپ نے انہیں فتح کی مبارکباد دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 6کے اُمیدوار عاصم خان کی رہائش گاہ پر پی کے 6 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و امیدوار این اے 4 ڈاکٹر محمد سلیم خان، جائنٹ سیکرٹری خان نواب، سیکرٹری اقلیتی امور امرجیت ملہوترا، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و اُمیدوار پی کے 9 رحمت علی خان، سوشل میڈیا کوارڈینیٹر سیف اللہ فضل، ضلعی صدر و امیدوار این اے 2 ایوب خان اشاڑے، ضلعی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد خان، امیدوار پی کے 3 سید جعفر شاہ، امیدوار پی کے 7 شیر شاہ خان، امیدوار پی کے 8 افتخار خان، امیدوار پی کے 10 ظاہر شاہ خان رور جان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے جبکہ اس سے قبل ایوب خان، عاصم خان اور خواجہ خان نے بھی خطاب کیا جبکہ کنونشن کے موقع پر سیف اللہ باچا کے خاندان (زمین زادہ باچا، اسفندیار بابو، فضل مولا باچا) اور دیگر اراکین کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی، صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی ٹوپیاں پہنا کر خوش آمدید کہا کنونشن سے خطاب کے دوران ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پختون قوم کے جاگنے کا وقت آ گیا ہے، جس دن پختونوں نے فیصلہ کیا تو ان مفاد پرست سیاستدانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اب بھی وقت ہے تمام پختون عوامی نیشنل پارٹی کے پرچم تلے متحد ہو جائیں اور اپنے وسائل پر اپنے اختیار کیلئے ہمارے دست و بازو بن جائیں تاکہ ہم یہاں کے وسائل پختونوں پر لگا سکے۔