اشتہار

اقتدار میں آکر بیس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے،خورشید شاہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :08مئی2018) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی، پیپلز پارٹی نے مشکل وقت میں بھی حوصلہ نہیں ہارا، مزدوروں کی تنخواہ کم سے کم 20 ہزار روپے تک بڑھائیں گے،کوئٹہ میں جاں بحق شانگلہ کے لوگوں کو فی کس 10 لاکھ روپے صوبائی حکومت فراہم کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی اور سیلاب نے کافی نقصان پہنچایا تھا،اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی عوام کیساتھ کھڑی تھی،آنے والے الیکشن میں جیتنے کے بعد 20 لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے اورمزدوروں کی تنخواہ کم سے کم 20 ہزار روپے تک بڑھائیں گے، انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے جو لوگ کوئٹہ کے کان میں شہید ہوگئے ہیں صوبائی حکومت فی کس دس لاکھ روپے معاوضہ لواحقین کو فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ حق ملتا نہیں ہے چھینا جاتا ہے،سوات اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کیساتھ محبت بھٹو شہید کی مرہون منت ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کا مستقبل بنائے گی، اس وقت پاکستان کی سیاست ذاتیات میں تبدیل ہوگئی ہے، جبکہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں چلتی ،آئندہ الیکشن میں پی پی پی کا جھنڈا سوات میں سرخرو ہوگا، کنونشن سے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے شاپنگ مال کا بھی افتتاح کیا ۔

اشتہار

Khurshid ShahPPPSwat Visit
Comments (0)
Add Comment

اشتہار