سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16مارچ2018) پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے رہنما مختار رضا خان اور شہر یار امیر زیب نے کہا ہے کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے،موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،پارٹی میں عوام کی مسلسل شمولیتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ غریب عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شموزئی کے علاقے چونگئی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علاقہ چونگئی کے تین سو گھرانوں نے دیگر پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مختار رضا خان اور شہریار امیر زیب نے کہا کہ تحریک انصاف کے موجودہ ایم پی اے نے کرپشن کی انتہا کردی ہے،کمیشن خوردہ ایم پی ایز کو عوام کے مسائل کا خیال ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔