اشتہار

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) الخدمت فاؤندیشن کی جانب سے سوات پریس کلب میں یوم یتامیٰ کے حوالے سے تقریب اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں جماعت اسلامی، الخدمت کے عہدیداروں و اراکین سمیت صحافیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی حمید الحق اور الخدمت کے صدر محمد زادہ نے کہا کہ یتیم اور نادار افراد کی کفالت ہمارا نصب العین ہے جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاہم اس سلسلے میں عام لوگوں کو آگے آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ یتیم بچوں کی رہن سہن،رہائش، تعلیم اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک منفرد ادارہ قائم کیا جائے جس میں انہیں بنیادی سہولیات میسر ہو جہاں سے نکل کر وہ ملک وقوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کرسکیں، انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام یتیم افراد کو گھر جیسا ماحول فراہم کریں اور پھر یہاں پر ڈھونڈنے سے بھی کوئی یتیم نہ ملے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان مسلسل متحرک رہتے ہیں،انہوں کہا کہ سیلاب ہو، زلزلہ ہو یا دیگر آفات ہو جماعت اسلامی اور الخدمت ریلیف، بحالی اور متاثرین کو امدادفراہم کرنے کے لئے میدان اتر جاتے ہیں، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ، ڈائریکٹر خپل ماڈل سکول محمد علی، ڈائریکٹر ادارہ پرورش نعیم اللہ اور جنرل سیکرٹری الخدمت جنید شہاب اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر شرکاء کو افطار پارٹی دی گئی۔

اشتہار

Alkhidmat Foundation
Comments (0)
Add Comment

اشتہار