سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02اپریل2018) المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام کشمیریوں پر حالیہ ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت مردہ باد اور دیگر نعرے درج تھے ، مظاہرے کے دوران بھارت کا جھنڈا بھی نذر اتش کیاگیا اور بھارت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کے مسؤل محمد ادر یس اور ضلع سوات کے مسؤل محمد عباس نے کہا کہ کشمیر میں بروز اتوار کوبھارتی فورسز کے ہاتھوں ہونے والے بربریت کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور لا الہ الا للہ محمد رسول اللہؐکے بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ کشمیر میں جاری ظلم کو رکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور بھارت کے ظالم فورسز کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر انہیں سخت سے سخت سزائیں دی جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم سارے امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد ہوکر اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے ایک ہوکر اواز اٹھائیں تاکہ ان ظالموں کی کمر توڑ کر کشمیریوں کو ان کا حق دلایا جائے ۔
اشتہار