شانگلہ (زما سوات ڈاٹ کام۔17اگست2017ء )کروڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا،پولیس کے مطابق ڈی پی او پولیس شانگلہ راحت اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی الپورئی امجد علی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران گھر میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا،جس میں ایک ایس ایم جی،چار پستول،نو شارٹ گن، دس بندوق اور ایک سو پچاسی کارتوس شامل ہیں،پولیس نے ملزم گلاب گل ولد حاجی محمد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
اشتہار