الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا پیر مقبول احمد کا دورہ سوات، ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 09 اکتوبر 2018ء) خیبر پختونخوا کے الیکشن کمشنر پیر مقبول احمدنے سوات کا دورہ کیا اور سوات کے حلقوں پی کے 3 اورپی کے 7 پر ضمنی الیکشن کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ لیاانہوں نے الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر میں ضمنی انتخابات کے انتظامات پراجلاس کی صدارت بھی کی دونوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسر ز نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تفصیلی بریفنگ د ی ریٹرننگ آفیسرزنے بتایا کہ انتخابی مواد کو تھیلوں میں سیل کیا گیا ہے اور گراسی گراونڈ کو ڈسٹری بیوشن مرکز بنایا گیا ہے اسی طرح وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالہ سے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ میں ہیں جبکہ سیکورٹی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اس لحاظ سے مجموعی طور پر انتظامات مکمل ہیں اسی طرح تمام پولنگ سٹاف کی تعیناتی بھی مکمل ہوگئی ہے ان کی تربیت بھی مکمل ہوچکی ہے آر اوزحلقوں کا دورہ بھی کرچکے ہیں صوبائی الیکشن کمشنرنے ہدایت کی کہ وہ خواتین کے کم ٹرن آؤٹ والے علاقوں پر توجہ دیں اسی طرح مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں تاکہ پولنگ بہتر انداز میں تکمیل کو پہنچ جائے صوبائی الیکشن کمشنرنے مزید ہدایت کی کہ آراوزالیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل در آمد یقینی بنائیں جبکہ فارم 45 کی تمام پولنگ ایجنٹس کو فراہمی یقینی بنائیں نیزخواتین اورمرد سٹاف کی ٹرانسپورٹیشن کا خاص انتظام کیا جائے بعد ازاں صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخابی سامان، ووٹر لسٹ اور دیگرانتخابی مواد کے تھیلوں کا بھی معائنہ کیااجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنرملاکنڈجاوید اقبال خٹک جو کہ ضمنی انتخاب کیلئے سوات کے ڈی آر او بھی ہیں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسوات اعجاز احمدنے بھی شرکت کی۔

الیکشنالیکشن کمشنرانتخاباتپیر مقبول احمدتیاریوں کدورہ سواتسواتضمنی
Comments (0)
Add Comment