سوات(عبداللہ -زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں تین سالہ بچے کا گلہ کاٹ دیا گیا، نامعلوم افراد بچے کا گلہ کاٹ کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کےمرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں سٹی مل کے قریب نامعلوم افراد نے گزشتہ روز تین سالہ احسان ولد امجدکاگلہ تیز دھار آلے سے کاٹ دیا اور فرار ہوگئے ( خبر جاری ہے )
بچے کو زخمی حالت میں دیکھ کر دیگر بچوں نے اُس کے گھر والوں کو اطلاع دی اور بچے کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔رحیم آباد پولیس کے مطابق دفعہ 324 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔