سوات(زما سوات ڈاٹ کام:6مارچ2018)پروفیسر تسبیح اللہ چیئرمین ثانوی ، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدوشریف سوات نے کہا ہے کہ آئندہ امتحانات جدید طرز اورشفاف طریقے سے منعقد کئے جائینگے جس میں کسی قسم کی غلطی نہیں ہوگی ہرامتحان ہال میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے جس سے شفافیت میں مدد ملے گی، امتحانی نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کرنیوالوں پرکھڑی نظررکھی جائیگی ، کسی امیدوار کی حق تلفی نہیں ہوگی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدوشریف سوات بورڈ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا، ، انہوں نے کہا کہ سوات تعلیمی بورڈ میں ذمہ داریاں اس لئے سنبھالی ہے کہ بورڈ کے حوالے سے شفافیت قائم کرسکے ، اوراس بات کویقینی بنایاجاسکے کہ ہرکوئی اس پر اعتماد کرسکے یہ ہمارا عہد ہے ہم نے تعلیمی نظام کوصحیح سمت لانے کیلئے جہاد شروع کردیاہے انہوں نے اس سلسلے میں تمام ذمہ داروں سے اپیل کی کہ اس کارخیر اورجہاد میں ان کا ساتھ دیں ، اس موقع پر تعلیمی بورڈ کے چیئرمینوں،کنٹرولرز ، پروگرامز، میڈیا اورEX.SE ڈیپارتمنٹ اورذمہ داروں کے سامنے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018کیلئے کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں سپروائیزری سٹاف کیلئے کمپیوٹرائیز ڈ ڈراکیاگیاہے جس کو تمام متعلقہ اداروں سے دستخط کرکے ہربورڈ کے چیئرمینوں کوحوالہ کیاگیاہے ۔ سوات تعلیمی بورڈ اس ضمن میں سے اساتذہ کرام کوجن کے نام ڈرا کے ذریعے نکل چکے ہیں کو ان کے پتہ پررجسٹری پوست کے ذریعے ڈیوٹیاں بھیج دی گئی ہے اس بارے میں اساتذہ کرام بورڈ آنے کی زحمت نہ کریں متعلقہ اساتذہ کرام اپنے ڈیوٹیوں کے بارے میں سوات تعلیمی بورڈ کے ویب سائیڈ www.bises کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں ۔
اشتہار