اشتہار

امتحانی فیسوں میں اضافہ کے خلاف سوات یونیورسٹی کی طرف سے جہانزیب کالج طلبا کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) جہانزیب کالج کے سیکنڑوں طلباء کا یونی ورسٹی کے طرف سے امتحانی فیسوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ نئے فیسوں کو مستر د کردیاگیا، تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے سینکڑوں طلباء نے کالج کے سامنے یونی ورسٹی آف سوات کے طرف سے بی ایس طلباء وطالبات پر فی سمیسٹر امتحانی فیس پانچ سو سے بڑھا کر ساڑھے چار ہزار کرنے پرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیاہے طلباء نے میڈیا کو بتایاکہ دس سال سے جہانزیب کالج میں بی ایس پروگرام جاری ہے اس وقت آٹھارہ مختلف مضامین مین ڈھائی ہزارسے زائد طلباء وطالبات زیرتعلیم ہے اب اچانک یونی ورسٹی آف سوات نے نوٹیفیکشن کے زریعے فی سمیسٹر فیس ساڑے چار ہزار، پریکٹکل فیس چھتیس سو، تھیسیس فیس پانچ ہزار کردی گئی ہے جوکہ کسی بھی صورت میں غریب طلباء کے دسترس میں نہیں ہیں انہوں نے مزید کہاکہ یونی ورسٹی آف سوات میں خود اقراباپروری اور کرائے کے بلڈنگ میں پڑھائی جاری ہے اب یاک مضبوط ادارے کو تباہ کررہی ہیں طلباء نے الزام لگایاکہ یونی ورسٹی آف سوات میں کرپشن پر ہائرایجوکیشن نے فنڈ بند کردیاہے اب وہ غریب طلباء و طالبات کے جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں یونی ورسٹی آف سوات نے خودساختہ قانون بنایاجس کی تحت وہ ہرچھ ماہ میں غریب طلباء سے تقریبا ً دو کروڑروپے امتحانی فیسوں کے مد میں اکھٹے کرینگے جوکہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں طلباء نے دہمکی دی ہے کہ انہوں نے مجودہ پورامن احتجاج کیاہے اگرنوٹیفیکیشن واپس نہیں لیاگیا تو تین اکتوبرکے بعد سخت احتجاج کرینگے۔

اشتہار

احتجاجیاضافےامتحانیجہانزیبخلافزبردستسواتطلبافیسوںکالجمظاہرہیونیورسٹی
Comments (0)
Add Comment

اشتہار