امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن و مفاہمتی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں فریقین کی جانب سے افغان امن عمل کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئےکار لانے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
army chief and PM meetingPAK ARMY CHIEFPAKISTAN USA MEETING
Comments (0)
Add Comment