اشتہار

امن و امان کی صورت حال ،ضلع بھر میں  دیر رات تک ناکہ بندیاں

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او ذاہد نواز مروت  کی خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے خاطر مختلف مقامات میں ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر ضلع سوات کے مختلف مقامات میں ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں۔ ناکہ بندیوں کی قیادت تھانوں کے ایس ایچ اوز خود کر رہے ہیں۔رات کے وقت ناکہ بندیوں کا  مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرذاہد نواز مروت کی ہدایات کے مطابق رات کے وقت ناکہ بندیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا جس کا مقصدشر پسندوں کو پناہ لینے کا موقع نہ ملنا،  سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا، امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور عوام کی جان و مال کو محفوظ رکھنا ہے۔

اشتہار

swat police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار