اشتہار

امن کی بحالی میں پولیس فورس کا کردار کلیدی رہا ہے، فضل حکیم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات میں امن کی بحالی میں پولیس فورس کا کلیدی کردار ہے، ضلع میں امن کی بحالی و استحکام میں سوات پولیس کے جوانوں نے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا، امن و امان کے ساتھ ساتھ جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کو لگام دینے میں بھی سوات پولیس کا اہم کردار ہے، قدرتی آفات کے نتیجے میں عوام کو درپیش مشکلات ہوں یا اور کوئی ناگہانی صورتحال سوات پولیس ہمیشہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا جنہوں نے گزشتہ روز ان سے حجرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع بھر میں امن وامان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سوات پولیس نے خود کو بدلتے تقاضوں کے ہم آہنگ کیا ہے اور اس میں ائے روز نئے جدت کے ساتھ مزید تبدیلوں کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے، چیئرمین ڈیڈیک سوات کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پولیس سے جڑے خدمات میں بھی جدت کی ضرورت ہے، انہوں نے نئے تعینات ڈی پی او شفیع االلہ گنڈاپور کو نئے فرائض سنبھالے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک پرفیشنل آفیسر ہیں اور سوات میں امن و امان کو مستحکم کرنے اور جرائم خصوصاً منشیات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اشتہار

Fazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment

اشتہار