سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جی او سی نے اس موقع پر فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے لواحقین سے تعزیت کی۔ جی او سی نے اس موقع پرکہا کہ سوات میں امن کے قیام کے لیے فیروز شاہ ایڈووکیٹ کی قابل قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انھوں نے لواحقین اور علاقے کی عوام کو یقین دلایا کہ اس اندوہناک واقعے کے پیچھے کارفرما تمام محرکات کا پتہ لگایا جائے گا اور اس واقع میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔