سوات (زما سوات ڈاٹ کام) انجمن حلال احمر سوات کی جانب سے رمضان کی دوسرے دن سے روزانہ کی بنیاد پر مسلسل 20 دن غریب و نادار لوگوں میں سو (100)رمضان فوڈ پیکج جبکہ دارلعلوم ، ڈسٹرکٹ جیل ، پرورش سکول ، سیدو ہسپتال،خپل کور ماڈل سکول،سنٹرل ہسپتال اور مختلف چوراہوں میں تیار افطار پیکٹس تقسیم کئے گئے ، انجمن حلال احمر کےضلعی آفیسر عمران کا کہنا تھا کہ اس سال جو پیکٹ تیار کیے گئے تھے ان میں 10 اشیا شامل ہیں جو بنیادی راشن پر مشتمل تھا جن میں روح افزا،چینی،خشک چائے،دودھ کاٹن اور دیگر ضروریات کی اشیاء شامل تھیں، یہ پیکٹس یومیہ بنیادوں پرتقسیم کیے گئے۔