اشتہار

انجینئر امیر مقام نے خوازہ خیلہ میں نادرا آفس کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔

خوازہ خیلہ: عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے نادرا آفس خوازہ خیلہ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور عوامی خدمت کے اس نئے منصوبے کو سراہا۔ اس موقع پر نادرا آفس کے کاؤنٹرز کی تعداد 3 سے بڑھا کر 6 کر دی گئی ہے، جس سے لوگوں کو اپنے شناختی دستاویزات سے متعلق معاملات میں زیادہ آسانی ہوگی۔

اشتہار

تقریب میں سابقہ ایم پی اے سردار خان اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر قیموس خان سمیت علاقے کے کئی مشران اور معززین شریک ہوئے۔ شرکاء نے اس پیش رفت کو عوام کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا

اشتہار

اشتہار