سوات (زما سوات ڈاٹ کام)نیشنل ٹورزم پاکستان اور سوار ایڈونچر کلب کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ٹورزم ڈے کے حوالے سے خانپور جھیل و اورنج رزارٹ میں دو روزہ تقریبات منعقد کی گئیں جس میں وطن عزیز سے مردو خواتین سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بائیکر کلبز کی بڑی تعداد نے اسلام آباد سے خانپور جھیل تک ریلی نکالی اور واٹر سپورٹس سے سیاح خوب محظوظ ہوئے، سوار ایڈوینچر کلب کے چیئرمین محمد علی جاوید نے سیاحوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو خوش آئین قرار دیا نیشنل ٹورزم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شھزاد نے تقریب کو کامیاب بنانے میں مختلف سیاحتی تنظیموں کی دلچسپی اور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں ہم میر پور میں زلزلہ زدگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں حکومت سیاحت کے لئے کئے گئے اقدامات پر عمل پیرا ہو کر انٹرنیشنل ٹورزم کو پاکستان میں پرموٹ کر سکتے ہیں اور سیاحتی صنعت کی ترقی میں ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہے اور پاکستان سیاحوں کی جنت بن کر ابھرے وہ دن دور نہیں بعد ازاں مختلف شعبہ سیاحت سے منسلک افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔