اشتہار

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی فلائٹس چلانے کا فیصلہ کیا ہے،مراد سعید

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بھر پوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں، بہت جلد خصوصی فلائٹس کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائیگا،وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت رجسٹریشن 19 اپریل تک جاری رہے گی، اب بھی وقت ہے لوگ اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ مراد سعید نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس،ریسکیو اہلکار اور میڈیا کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں 11 سو افراد کیلئے ائسولیشن سنٹر بنایا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ 99ہزار افراد کی سکریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،  اس سے پہلے وزیر اعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے جہانزیب کالج سوات اور پی ٹی ڈی سی موٹل میں قائم ائیسولیشن سنٹرز کا دورہ کیا اور انتطامات کا جائزہ لیا۔

اشتہار

CORONA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار