سوات (زما سوات ڈاٹ) پاکستان کے لئےاسٹریلین ھائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنرنے شعبہ سائیکالوجی اور شعبہ صحافت وابلاغیات عامہ کے طلباء سمیت سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخواہ داود خان, یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان, رجسٹرار محبوب الرحمان اور سینئیر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسٹریلین ہائی کمشنر اور یو این ڈی پی کے وفد نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں یونیورسٹی کے نئ تعمیر شدہ سنٹرل لائبریری کے صحن میں پودے لگائے۔