آل درجہ چہارم ملازمین کے انتخابات مکمل ہو گئے،سید خطاب صدر منتخب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) آل درجہ چہارم ملازمین کے انتخابات مکمل ہوگئے،سید خطاب گروپ بلا مقابلہ منتخب۔آل درجہ چہار م ملازمین کے صوبائی صدراکبر خان مہمند کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سید خطاب صدر، اکرام اللہ سینئر نائب صدر، عبدالاکبر نائب صدر اول، صابر خان نائب صدر دوئم، عبدالرؤف جنرل سیکرٹری، خورشید علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عمر رحمان جائنٹ سیکرٹری، شیر بہادر سپورٹس سیکرٹری، تاج ملوک فنانس سیکرٹری، خورشید باچہ پریس سیکرٹری، حضرت علی رابطہ سیکرٹری اجمل خان آفس سیکرٹری، پردل خان چیئرمین، تاج محمد خان وائس چیئرمین، کریم بخش سرپرست اعلیٰ اور قاری نوراللہ سرپرست منتخب کئے گئے، اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

اس موقع صدر سید خطاب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ جدوجہد کرکے ہمیں دوبارہ صدر بنا یا،انہوں نے کہا کہ درجہ چہار م ملازمین نے ہم پر جس اعتماد کا اظہا رکیا اس پر پورا اتریں گے۔

Class4electionSyed Khitab
Comments (0)
Add Comment