سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے مختلف علاقوں میں محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے آپریشن بدستور جاری ہے۔گزشتہ تین دنوں کے دوران 83 کتوں کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے مطابق یکم مارچ سے کتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جو تا حال جاری ہے، کتوں کے خلاف آپریشن عوامی شکایات کی بناء پر شروع کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے آپریشن منیجر شاہد علی کے مطابق اب تک کل83 آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ چوہے مار مہم بھی جاری ہے۔ آپریشن بدستور جاری رہے گا۔