اشتہار

اٹھائیس سالہ نوجوان نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، ماں بھی صدمہ کے باعث چل بسی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 05 اکتوبر 2018ء) سوات کے علاقہ غوڑی مستہ میں اٹھائیس سالہ نوجوان نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، نوجوان کی ماں دلی صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئی ،ذرائع کے مطابق تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ غوڑی مستہ کے قریب اٹھائیس سالہ سردار علی نے مبینہ طور پر رشتہ کی تنازعہ کے باعث خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ،بیٹے کی موت کا سُن کر اس کی ماں کو دل کا دورہ پڑا جوجان لیواثابت ہوا اور وہ بھی چل بسی ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا بعدازاں دونوں کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

اشتہار

برداشتتنازعہخودکشیدو جنازےرشتہسواتکہرام مچ گیاماں بھی صدمہ سے چل بسینوجوان
Comments (0)
Add Comment

اشتہار