تحریر: سدرہ آیان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر آج کل ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا جارہاہے کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ پھولوں سے بھرے ٹوکریاں لئے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں ویڈیو کو ابھی تک تقریباً نو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
صارفین ویڈیو کو اس دعوے کیساتھ شیئر کررہے ہے کہ ہزاروں کی تعدا میں عوام خان کا دیدار کرنے کیلئے پھول لے کر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ہے جبکہ ویڈیو دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
فیکٹ چیک
ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعوایٰ غلط ہے
ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے ہماری ٹیم نے ویڈیو سے سکرین شاٹس لے کر گوگل ریورس امیج کی مدد چیک کیا تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو دراصل میں اسلام آباد میں گولڑہ شریف کی ہے جہاں 5ستمبر 2023 کو ایک مزار پر سالانہ عرس کا اہتمام ہوا تھا۔
اصل ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے جس میں عرس کے مناظر صاف دیکھے جا سکتے ہے۔
ویڈیو کی باقاعدہ فیکٹ چیک کرنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس ویڈیو کا عمران خان اور اڈیالہ جیل سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ویڈیو اصل میں اسلام آباد گولڑہ شریف میں ایک عرس پروگرام کی ہے۔