اہلیان مالم جبہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) اہلیان مالم جبہ کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں فری ادویات دیئے جس سے سینکڑوں افراد مستفید ہوگئے،گذشتہ روز مالم جبہ میں سیم سنز گروپ آف کمپنیز کے تعاون سےilaj.pk کے زیر اہتمام اہلیان مالم جبہ کے لئے فری  میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کی تشخیص کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کئے۔ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد  علاقے میں برف باری کی بناء پر صحت کے مراکز تک رسائی میں مشکلات اور علاقے میں غربت کو پیش نظر رکھ کر کیاگیا۔ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اہلیان مالم جبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کیمپ منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

Malmjabba
Comments (0)
Add Comment