سوات( زما سوات ڈاٹ کام) کالام اور اتروڑ کے اقوام کے مابین تصادم کے باعث مین کالام بازار بند کردیا گیا، سیکڑوں کی تعداد میں سیاح بھی پھنس گئے۔ ہفتہ کی صبح کالام اور اتروڑ کے سرحدی علاقہ کینئی بانڈہ میں دونوں اقوام کے مابین آلو کی فصل کاشت کرنے پر تصادم ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ حالات کی کشیدگی کے باعث کالام بازار بند کردیا گیا تھا جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی، اتروڑ اور کالام میں سیکڑوں کی تعداد میں سیاح بھی پھنس گئے ہیں، انتظامیہ کے مطابق یرغمال اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے کوشش جاری ہے۔