ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 ہو گئی: خبر ایجنسی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایران کی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ قم میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ ایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے۔ دوسری جانب ایران کی نیم سرکاری نیوز  ایجنسی ایلنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر قم میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔  ایران کے سرکاری حکام نے کورونا وائرس سے ملک میں اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔ ایلنا نے قم کے سرکاری اہلکار  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ یعنی طبی قید میں رکھا گیا ہے۔ اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 فروری سے شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم، ایران میں سرکاری سطح پر  19 فروری کو پہلے کیس کی تصدیق کی۔

 

50 اموات کی رپورٹ مسترد
ایران کے نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نےکورونا سے 50 اموات کی رپورٹ مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ ‘میں واضح طور پر اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں، کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں ہے۔’ خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک 26 سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 2 ہزار 592 ہلاکتیں چین میں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا کے علاوہ افغانستان، بحرین اور کویت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث پاکستان، ترکی، افغانستان اور ارمینیا نے ایران سے ملحقہ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔
CHINA CORONA VIRUSCorona VirusIRAN CORONA VIRUS
Comments (0)
Add Comment