اشتہار

ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان کا انوسٹی گیشن افسران کیساتھ تعارفی اجلاس

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان کا انوسٹی گیشن افسران کیساتھ تعارفی اجلاس،اجلاس کے دوران شعبہ تفتیش کے افسران کی کارکردگی اور زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق نوتعینات ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان کا تمام تھانہ جات کے تفتیشی افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس کے موقع پر شعبہ تفتیش کے افسران کی کارکردگی اور زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان نے افسران پولیس کو ہدایت کی کہ پولیس کا کام انصاف پر مبنی تفتیش کو ہر صورت یقینی بنانا ہے آپ تمام افسران مقدمات میں میرٹ اور انصاف پر مبنی تفتیش کو ہرصورت یقینی بنائیں،مقدمات میں ملوث اصل ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام جدید سائنسی اور تکنیکی پہلوؤں پر عمل پیرا ہوں اورپوری محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ مظلوم لوگوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صا ف وشفاف طریقے سے سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسمیں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کہا کہ انصاف پر مبنی تفتیش سے مظلوم کی داد رسی کیساتھ ساتھ اللہ تعالی کی خوشنودی حا صل ہو تی ہے اور معاشرے میں امن بھی قائم ہو گا۔

اشتہار

swat police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار