اشتہار

ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن کا تفتیشی آفسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد

اشتہار

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام)ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن کا تفتیشی آفسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں گوہر خان انچارج کمپیوٹر لیب،شیرشاہ پی اے ھیڈ کلرک ناصر خان و دیگر تفتیشی آفیسران شریک ہوئے،میٹنگ کے دوران خصوصی طور پر ان ٹریس کیسز کا جائزہ لیا گیا، مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں تفتیش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔تفتیش میں انصاف کا دارومدار تفتیشی افسر کے قلم پر ہوتا ہے۔ مقدمات کی تفتیش ایمانداری اور جانفشانی سے کریں،میٹنگ کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن سوات نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے انوسٹی گیشن سٹاف کو تمام سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور ان مقدمات میں مطلوب ملزمان کے ہسٹری شیٹ مرتب کر کے ملزمان کی گرفتاریاں جلد ازجلد عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ دوران تفتیش سائلین کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی، میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ہونے والی سنگین جرائم جیسا کہ قتل، اغواء، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے سرزد ہونے پر فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ کر شواہد محفوظ کریں تا کہ تفتیش مکمل کرنے میں آسانی ہو۔انہوں نے  تفتیش کے معیار کو مزید بہتر کرتے ہوئے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے تمام وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

اشتہار

swat police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار