سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے گزشتہ شب قمبر جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے لگائے گئے بیریئرز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک اکبر حیات خان بھی موجود تھے۔
ایس پی ٹریفک نے بیریئرز کی تنصیب اور ان کے مؤثر استعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹریفک کی تقسیم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
ڈی ایس پی ٹریفک اکبر حیات خان نے اس موقع پر بتایا کہ قمبر جی ٹی روڈ پر بیریئرز کی تنصیب سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔