اشتہار

ایم این اے سلیم الرحمان نے وادی مرغزار میں سوئی گیس منصوبہ کا افتتاح کرلیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 جنوری 2019ء) اسلام پور ،گلی گرام ،سپل بانڈئی ،گلزارآباد اور مرغزار میں چودہ کلومیٹر کے آٹھ انچ لائن پائپ کے ذریعے بلوگرام میں اپنی نوعیت کا پہلامنصوبہ سوئی گیس فراہمی کا افتتاح ایم این اے سلیم الرحمان نے علاقے کے عمائدین کے ہمراہ گزشتہ روز بلوگرام میں کیا۔ جس سے درہ مرغزار کے لوگوں کو سہولت مل جائیگی جبکہ منگورہ شہر اور دیگر علاقوں سے اس منصوبے کو فائدہ ہوگاایم این اے سلیم الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ سیاحتی علاقوں کو سہولیات فراہمی کے لئے کوشش جاری علاقے کے لوگوں کو اس منصوبے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگاآٹھ لائن انچ پر کام کو مزید تیز کیا جائیگا اسلام پور اور مزغزار درہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا علاقے کے عوام کا مطالبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی پوری کوشش کی مرکزی اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سیاحتی علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہے اپنی حلقہ نیابت کے عوام کا احساس ہے اور اس حوالے سے مزید منصوبے مکمل کئے جائیں گے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو اور ضروریات زندگی کی فراہمی بلاتعطل فراہم ہو۔

اشتہار

افتتاحالرحمانایمایناےسلیمسوئیکاکرلیاگیسمرغزارمنصوبہمیںنےوادی
Comments (0)
Add Comment

اشتہار