سوات(زما سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئ کا سیدو ہسپتال کا دورہ، مدین سیلاب کے زخمیوں کی عیادت کی، مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب بروئے کارلانے اور انہیں مفت ادویات فراہم کرنے کی ہدایت، مدین سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار، صوبائی حکومت بے گھر افراد کی رہائش کیلئے بھی فوری اقدامات اُٹھا رہی ہے،تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئ نے گزشتہ روز سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج مدین سیلاب کے زخمیوں کی عیادت کی اور فرداً فرداً تمام مریضوں سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی ان کے ہمراہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال کاعملہ اور متعلقہ ڈاکٹرز بھی تھے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے عملہ کوہدایت کی کہ وہ مریضوں کی صحت یابی کیلئے انہیں بہترین علاج معالجہ مہیا کریں او ر ان کو ادویات بھی مفت فراہم کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم جاں بحق افراد کے غم میں ان کے لواحقین کیساتھ برابر کے شریک ہیں اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کو حکومت کی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدین سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وہاں پر ٹیمیں بھجوا دی گئی ہے اور گزشتہ رات سے میں امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں اورمصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔