ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کی مینگورہ شہر میں کارروائیاں جاری

سوات: صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی آفتاب عالم نے آج مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مینگورہ شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا، جہاں گیجز کو چیک کیا گیا اور تمام پمپس کو درست پایا گیا۔

انہوں نے مینگورہ شہر میں عارضی تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے عوامی راستوں کو کلیئر کرایا۔ اس کے علاوہ، روٹی کے وزن اور نرخوں کا جائزہ لیا گیا، اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کی مختلف فیکٹریوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پیداوار کے معیار کا معائنہ کیا۔

انتظامیہ کے مطابق، ان کارروائیوں کا مقصد عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی اور حکومتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ عوام نے انتظامیہ کی ان سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔