اشتہار

ایک دن بعد بڑی عید،مویشی منڈیوں میں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31اگست 2017ء )سوات میں بھی عید الاضحی کے لئے مویشی منڈیوں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی،لوگ جانوروں کی خریداری کے لئے تگ و دو میں لگ گئے،مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیوں میں لوگوں کی گہما گہمی بڑھ گئی ہے،عید کو چند ہی دن باقی ہے جس کے باعث ہر کوئی قربانی کے لئے جانور کی خریداری کے لئے منڈیوں کا رُخ کررہا ہے،کوئی گائے خرید رہا ہے تو کوئی بھینس،بڑے تو بڑے بچے بھی مویشی منڈیوں میں نظر آرہے ہیں، سوات کے مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں نے بھی نرخ بڑھا دئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو جانوروں کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لوگوں کا کہنا ہے کہ امسال جانوروں کی قمیتیں بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے قربانی کے جانور خریدنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اشتہار

Eid-ul-Azha

اشتہار