اشتہار

ایک لاکھ لشکر کے ساتھ انڈیا کا مقابلہ کریں گے،غازی دین محمد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)حکومت راستہ دے تو ایک لاکھ افراد پر مشتمل لشکر کو کشمیر لے جاکر بھارت کیخلاف جنگ لڑیں گے،1965کی جنگ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ روس کیخلاف افغانستان میں بھی لڑا،اب لشکر کے ساتھ کشمیر جانا چاہتے ہیں،حکومت صرف راستہ دے اور کچھ نہیں مانگتے،ان خیالات کا اظہا ر کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے غازی دین محمد نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ تعلق پاراچنارسے ہے مگر مدین سوات میں رہائش پذیر ہوں،کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وبربریت پر دل خون آنسورورہاہے،وہاں پر جاری ظلم کا سلسلہ روکنا چاہتے ہیں،ایک کال پر ایک لاکھ افراد پر مشتمل لشکر اکھٹاکرسکتاہوں حکومت راستہ اوراجازت دے تو اس لشکر کو کشمیر لے جاکر نہ صرف لڑیں گے بلکہ فتح بھی حاصل کریں گے،انہوں نے کہاکہ حکومت سے بندوق،کھانا پینا یاوغیرہ کچھ بھی نہیں مانگتے صرف کشمیر کیلئے راستہ چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ میرے والد نے 1947اورمیں نے 1965کی جنگ میں حصہ لیا اس کے علاوہ اپنے لشکر کے ہمراہ افغانستان میں بھی روس کیخلاف لڑا،انہوں نے کہاکہ ہم سیاست نہیں کرتے بلکہ وطن کی خاطر ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیرکے معصوم اور بے بس لوگوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دل خون کے آنسورررہاہے ہم ان مظلوموں پر مزید ظلم برداشت کرنے کو ہرگز تیار نہیں لہٰذہ حکومت راستہ دے ہم ایک لاکھ افراد پر مشتمل لشکر کو کشمیر لے جاکر وہاں کے مظلوم عوام کو بھارتی ظلم وبربریت سے چھٹکارا دلائیں گے۔

اشتہار

IndiaPakSwat Press ClubWar
Comments (0)
Add Comment

اشتہار