سوات (زما سوات ڈاٹ کام:22فروری2018)انجمن تحفظ ماحولیات (ای پی ایس )اور تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام پولی تھین بیگز کے خلاف کبل ڈگری کالج میں تقریب منعقد ہوا ۔تقریب میں تحصیل انتظامیہ ،ای پی ایس کے عہدیداروں ،تاجر تنظیموں اور کثیر تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔تقریب میں مضر صحت اور ماحو ل دشمن پولی تھین بیگز ا پر بحث کی گئی ۔اس موقع پر تحصیل ناظم حاجی رحمت علی اور اسسٹنٹ کمشنر کبل اسراحمد نے کہا کہ ماحول دشمن پلاسک شاپنگ بیگزکے استعمال کے خلاف صوبائی حکومت نے قانون پاس کیا ہے جس تحت مذکورہ شاپنگ بیگ کے استعمال قانوناً جرم لہذا عام لوگ اور تاجر برادری ماحول دشمن شاپنگ بیگز سے گریز کریں اس موقع تحصیل انتظامیہ نے قابل تحلیل اور ماحول دوست شاپنگ بیگز متعار ف کروائے ۔تقریب کے اخر میں کبل بازارمیں ماحول دشمن شاپنگ بیگز کے استعمال کے خلاف عوام میں شعور اجاکرنے کیلئے واک کیا گیا اور تاجروں عوام میں ماحول دوست شاپنگ بیگز تقسیم کئے گئے۔
اشتہار