اشتہار

ای پی ایس کے تعاون سے بربرز کو ہائی جینز کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم فروری2018ء)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ای پی ایس کے تعاون سے بربرز کو ہائی جینز کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا ، سیمنار میں مینگورہ شہر بھر کے بربر ز نے بھر پور شرکت کی ، اس موقع پر سیمنار سے خطا ب کرتے ہوئے ٹرینر مس مریم نے کہا کہ بربرشاپ میں رکھے گئے ہر چیز صاف ستھرا ہونا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ اپنے بر بر شاپ میں استعمال ہونے والے اوزار کو کلورین میں رکھنا چاہیئے تاکہ وہ جراثیم وغیرہ سے پاک ہو، انہوں نے کہا کہ خصوصاً بیمار وں کی ہیئر ڈریسنگ کے دوران خاص خیال رکھنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہو تو وہ عام لوگوں کے جگہ پر نہ کیا جائے ، اس کے لئے الگ جگہ کا استعمال کریں ، اور بربر کو چاہیئے کہ وہ گلبز ،ماسک اور عینک کا استعمال کریں ، بیمار شخص کے ہیئر ڈریسنگ کے بعد اپنے اوزار کو 24گھنٹوں کے لئے کلورین میں رکھیں تاکہ دوسرے عام لوگوں کو یہ مرض نہ پھیلا جائے ، شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیمنار کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح کے سیمنار کے انعقاد پر ہمارے علم اضافہ ہوگا اور ہم اپنے کام کو محفوظ طریقے سے انجام دیں گے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شہاب محمد خان ، اے اے سی عامر علی شاہ، اے اے سی حمید خان ، ٹیکسیشن افیسر ٹی ایم اے قیصر خان اور ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیب خان نے سیمنار میں شریک ہونے والے افراد میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔

اشتہار

EPSSeminar

اشتہار