اشتہار

اے این پی سوات نے 24 جولائی کو سیاسی قوت کے مظاہرے کا اعلان کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔15جولائی 2017) عوامی نیشنل پارٹی سوات نے 24 جولائی کوخوازہ خیلہ میں بھر پور قوت کے مظاہرے کا اعلان کر دیا ، خوازہ خیلہ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے اے این پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر شیر شاہ خان منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری رحمت علی خان ، خواجہ محمد خان ، عبداللہ یوسفزئ ، ابراہیم دیولئی ، عبدالصبور خان ، تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان ، عدالت خان ، ناہید اختر ، عبدالعلی اشناء ، خورشید خان باغ دھیرئ ، خان سردار ، خلیل الرحمن خان اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ضلعی صدر نے یو سی اور تحصیلوں کے تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ 24 جولائی کو خوازہ خیلہ گراؤنڈ میں ہونے والیجلسہ کیلئے تیاریاں شروع کریں اور زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو شریک کریں جلسہ سے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے انہوں نے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداروں اور جوانوں کو ہدایت کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دیں اجلاس میں قرارداد کے ذریعے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس سلسلے میں سوات کی سطح پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے اور واپڈا کیخلاف احتجاج کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا کہا گیا۔

اشتہار

ANPKHwazakhela

اشتہار