اشتہار

اے این پی سوات کی ضلعی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے و اعلانات

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی کابینہ کا اجلاس کورونا ایس او پیز کے مطابق زیر صدارت سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان منعقد ہوا ۔ اجلاس کے ایجنڈے میں نئے کلچر سیکرٹری کے نامزدگی کی منظوری، کورونا سے وفات پانے والے پارٹی ارکان کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا، ملک میں جاری پٹرول بحران اور مہنگائی سے پیدا ہونے والی صورتحال، پردیس میں رہائش پذیر مسافر بھائیوں کی مشکلات اور پارٹی ارکان کے واٹس ایپ گروپس کی منظوری شامل ہیں۔  اجلاس کا اغاز تلاوت کلام سے ہوا جب کہ ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس کے موقع پر کورونا ایس او پیز کا خاص طور خیال رکھا گیا تھا۔ اجلاس میں سابق ضلعی کلچرسیکرٹری امان الدین کے بیرون ملک جانے سے خالی ہونے والے عہدے پر ضیاء ناصر یوسفزئی کے نامزدگی کی تجویز دی جس پر ارکان نے مفصل بحث کی اور متفقہ طور پر اس کی منظوری دے جس کو کورونا وبا کے اختتام پر ضلعی کونسل کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔  موجودہ  نااہل حکومت کی غیرتسلی بخش کارکردگی پر بحث کرتے ہوئے ارکان نے ملک میں جاری پٹرول کے بحران اور مہنگائی پرحکومتی نااہلی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ایک طرف جہاں پوری دنیا میں پٹرول کے استعمال کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں ناقابل یقین حد تک کمی ہوئی جب کہ اس نااہل حکمرانوں نے عوام کو پٹرول کیلئے ترسایا ہوا ہے اور دو دن کی گرمی کے بعد لوڈشیڈنگ میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا ہے۔ بیرون ملک قیام پذیرمسافروں کے مشکلات پر خصوصی بحث ہوئی اور وفاقی حکومت سے ایک قرار داد کے ذریعے پرزور مطالبہ کیا کہ اربوں روپے کی زرِ مبادلہ بھیجنے والے ان مسافر بھائیوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور انہیں یہ احساس دلایاجائے کہ اُن کی حکومت نے اپنے شہریوں کو اکیلے نہیں چھوڑا ہے۔  ضلعی صدر کی ہدایات کے مطابق ضلعی کابینہ، تحصیل صدور اور جنرل سیکرٹریز، یونین کونسل صدور اور جنرل سیکرٹریز اور پارٹی ذیلی تنظیموں کے سربراہوں پر مشتمل واٹس ایپ گروپس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی تاکہ معلومات اور ہدایات کے تبادلے میں آسانی پیدا ہوا اور پارٹی عہدیداران کا آپس میں مؤثررابطہ ممکن ہوسکے۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی نے کابینہ کے ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ اس وبائی صورتحال کے باوجود وہ پارٹی اجلاس میں شریک ہوئے اور نئے کلچر سیکرٹری ضیاء ناصر یوسفزئی کے نامزدگی کی منظوری دینے پر کابینہ کا شکریہ ادا کیا ۔ چونکہ وبائی صورتحال میں ضلعی کونسل کا اجلاس بلانا ممکن نہیں اس لئے جیسے ہی حالات میں بہتری آئی اس کی باقاعدہ منظوری ضلعی کونسل سے لی جائیگی۔ انہوں نے صوبائی صدر کی ہدایات کے مطابق تمام تحصیل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایات جاری کئے کہ وہ اپنے اجلاس کی کاروائی کو بہتر انداز میں تحریری شکل میں اپنے ساتھ محفوظ کیا کرے جس کا صوبائی جنرل سیکرٹری کے سربراہی میں سہ ماہی جائزہ لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کی سوشل میڈیا ٹیم نے وبائی صورتحال میں جس طرح کردار ادا کیا وہ انتہائی احسن قدام ہے جس کو پورے صوبے اور بیرون ملک پختون کمیونٹی میں سراہا گیا جس پر میں اپنے سوشل میڈیا ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہو اور اُمید کرتا ہوں کہ اس سلسلے کو اس طرح کامیابی سے اگے لے جائیگا اور پارٹی کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا کے فورم کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائیگا۔ ایوب خان اشاڑی نے کابینہ ارکان کو خصوصی ہدایت کہ وہ پارٹی ائین اور پالیسی پر سختی سے کارفرما ہوں اور ایسے بیانات سے اجتناب کیا جائے جوپارٹی پالیسی سے متصادم ہو۔  اجلاس میں اختتام پر کورونا سے وفات پانے والے پارٹی اراکین، اُن کے رشتہ داروں اور دیگر مرحومین کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

اشتہار

ANP
Comments (0)
Add Comment

اشتہار